لانڈھی نمبر 6 میں گزشتہ ایک ہفتے سے سیوریج کاپانی اہم شاہراہ پر موجود

کراچی جدت ویب ڈیسک لانڈھی ٹاون کی حدود میں واقع لانڈھی نمبر 6 میں گزشتہ ایک ہفتے سے سیوریج کاپانی اہم شاہراہ پر موجود ہے ۔تاحال لانڈھی ٹاون کی انتظامیہ کی آنکھوں سے اوجھل ہے ۔شہریوں کو شدید اذیت کاسامنا دوکانوں کے سامنے پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاہکوں کو شدید تعفن میں خریداری کرنی پڑرہی ہیں ۔سیوریج کے پانی کے باعث سڑک بھی بہہ چکی ہے سڑک کی ٹھوٹ پھوٹ ہونے کی وجہ سے آئے دن گاڑیاں گڑھوں میں پھنس جاتی ہیں۔ لانڈھی ٹاون انتظامیہ تاحال سیوریج کاپانی نکالنے میں ناکام ہے ۔اس سلسلے میں جب نمائندہ جدت نے جب راہ یگروں سے استفسار کیا تو ان کا کہناتھا لانڈھی ٹاون انتظامیہ مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے عوامی مسائل حل کرنے میں ایک ہفتہ گزرنے کاباوجود سیوریج کاپانی نہ نکالنا لانڈھی ٹاون کی انتظامیہ کی کاکردگی پر بڑاسوالیہ نشان ہے ۔ تعفن اور سیویج کے پانی کی وجہ سے مچھروں کی افزائش دن بدن بڑھ رہی ہے ۔ جس سے ملیریا، جلدی امراض اور موزی امراض کا پھیلنے کا خطرہ ہے ۔لانڈھی نمبر 6 سے کچھ فاصلے پر مہاجر قومی مو منٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ واقع ہے ۔شہریوں نے شہری حکومت بشمول سندھ حکومت سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.