Lakki Marwat Firing 2 Killed Pakistan
Lakki Marwat Firing 2 Killed Pakistan

لکی مروت؛ دہشت گردوں سے مقابلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت:جدت ویب ڈیسک: پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر پولیس اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہ خان شہید جب کہ 2 دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے۔

ایس ایچ او نوید نواز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت تاحال نہیں ہوئی ہے، دونوں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے تھانہ ڈاڈیوالہ کی پولیس موبائل پر حملہ کیا جن کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی۔

ضلع لکی مروت میں پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر مبینہ دہشتگردوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے پروبیشنل اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہ خان شہید جب کہ ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل انوار اللہ زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.