میرا سے 35لاکھ روپے لینے کا اداکارہ لیلی کا دعوی جھوٹا نکلا

لاہور جدت ویب ڈیسک فلم سٹار میرا سے 35لاکھ روپے لینے کا اداکارہ لیلی کا دعوی جھوٹا نکلا جبکہ اداکارہ میرا نے لیلی کے خلاف عدالت جانے کاا علان کر دیا ۔ فلم سٹار میرا نے کہا کہ لیلی 35لاکھ روپے کی بات کرتی ہے اس کے پاس 3500روپے بھی نہیں ہوتے اس نے مجھے بدنام کر نے کی سازش کی ہے اس لیے میں نہ صرف میڈیا کے سامنے اس کا اصل چہرہ بے نقاب کر وں گی بلکہ میں شہرت کو نقصان پہنچنے پر اسکے خلاف عدالت میں ہر جانے کا دعوی بھی دائر کروں سب جانتے ہیں لیلی کے آجکل کیا حالات ہے وہ شوبز میں خود کو زندہ رکھنے کیلئے ڈرامے کر رہی ہے مگر وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.