کبھی کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کی، لیلی

لاہور جدت ویب ڈیسک فلمسٹار لیلی نے کہا ہے کہ میرا میڈیا سے شروع سے ہی بڑا مضبوط اور پائیدار رشتہ ہے اور میری کامیابیوں میں میڈیا کا بڑا ہاتھ ہے ، دور حاضر میں میڈیا مظلوم افراد کی آواز کو حکام بالا تک پہنچانے اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ چند لوگ میرے نام سے جعلی بیان جاری کر کے میری شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش میںمصروف ہیں ،میںایسے لوگوں کو خبردار کرتی ہوں کہ وہ اس مستقبل میں اس اقدام سے باز رہیں ۔مجھے علم ہے کہ بعض شر پسند عناصر میرے نام اور شہرت سے جلتے ہیں۔میں نے کبھی کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کی اس لئے دوسروں لوگوں سے بھی ایسی ہی توقع رکھتی ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.