لاہور ہائیکورٹ نے آٹومیٹک اسلحہ لائسنس منسوخی کا نوٹیفیکشن معطل کردیا

جدت ویب ڈیسک ::لاہور ہائیکورٹ میں ذاتی تحفظ کے لیے آٹومیٹک اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کے خلاف گیارہ درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔  درخواستگزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ شمائل پراچہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری لائسنس منسوخی کا نوٹیفیکشن معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور دیگرفریقین سے جواب طلب کر لیا ۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وزارت داخلہ نے ذاتی تحفظ کے لیے آٹومیٹک لائسنس رکھنے والے شہریوں کے لائسنس منسوخ کر دئیے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ذاتی تحفظ کے لیے سیمی آٹومیٹک یا مینوئل اسلحہ رکھیں ۔ وزارت داخلہ نے اسلحہ ہولڈرز کو سنے بغیر لائسنس منسوخ کر دیا ۔
درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت وزارت داخلہ کی جانب سے اسلحہ منسوخی کا نوٹیفیکشن کالعدم قرار دے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.