نوازشریف کوپارٹی صدارت سے روکنے کا حکم لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور جدت ویب ڈیسک لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی صدارت سے روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کے حکم کوچیلنج کردیا گیا۔لاہورہائیکورٹ میں شہری محمد امین کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کوپارٹی صدارت سے روکنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے حکم کو چیلنج کردیا گیا ہے ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاناما فیصلے کے تحت فیصلے کے تحت نااہل نواز شریف کو پارٹی صدارت کیلئے بھی نااہل قرار دیا گیا ہے ، الیکشن کمیشن نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی دفعہ 5 کے تحت فیصلہ جاری کیا ہے اور پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی دفعہ پانچ آئین کے آرٹیکل 17 سے متصادم ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.