نت نئے پہناوے اور دیدہ زیب جیولری ، لاہورمیں خصوصی فیشن شو کا اہتمام

لاہور جدت ویب ڈیسک ::رنگ برنگی روشنیاں، جدید تراش خراش کے ملبوسات، جھلمل کرتی دیدہ زیب جیولری اور ریمپ پر واک کرتی خوبرو ماڈلز نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں سجے فیشن شو کے جہاں گولڈ اور ڈائمنڈ جیولری کے ساتھ ساتھ آرٹیفیشل زیورات پہن کر ملکی و غیر ملکی ماڈلز نے خوب جلوے بکھیرے۔نت نئے پہناوے اور دیدہ زیب جیولری صنفِ نازک کی خواہش ہی نہیں کمزوری بھی ہے۔ خواتین کےاس شوق کی تسکین کیلئے لاہورمیں خصوصی فیشن شو کا اہتمام کیا گیا جہاں ملکی و غیر ملکی ماڈلزنے جدید ڈیزائنزکی جیولری پہن کرریمپ پر جلوے بکھیرے۔جیولری فیشن شو میں شریک خواتین نے جیولری کے منفرد ڈیزائنز کی تعریف کی، بولیں کہ تقریبات میں خواتین کا بناؤ سنگھار جیولری کے بغیر نامکمل رہتا ہے۔فیشن شو میں اہم تقریبات میں پہنی جالے والی جیولری سے لے کر عام دنوں میں گھر میں پہنے جانے والے زیورات کے نت نئے ڈیزائنز نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.