اسٹیج ایکٹرسز کی عریاں تصویروں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

لاہور جدت ویب ڈیسک : اسٹیج ایکٹرسز کی عریاں تصویروں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا نامعلوم ہیکرز نے اسٹیج سے تعلق رکھنے والی اداکارائوں کے جعلی بلاک بنا کر بیہودہ تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا شروع کر دیں جس سے اداکارائوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ نامعلوم ہیکرز نے اسٹیج اداکارائوں کے جعلی بلاک بنا کر ان کے نام سے بیہودہ تصویریں اور ویڈیو عوامی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپ لوڈ کرنا شروع کر دی ہیں جس کے باعث اداکارائوں میں شدید پریشانی کی لہر پائی جاتی ہے۔ اس حوالے سے جن اداکارائوں کی جعلی تصویریں منظر عام پر آئی ہیں انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں بدنام کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کے پیچھے ایک بڑا مافیا موجود ہے جو ہماری ساکھ کو برباد کرنے کے در پے ہے ۔ اس حوالے سے ہم ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ میں درخواست دیں گے۔ قابل امر ذکر یہ ہے کہ جن اداکارائوں کی بیہودہ تصویریں اور ویڈیوز اپ لوڈ ہوئی ہیں ان کی مخالف اداکارائوں نے ان ویڈیوز اور تصویروں کو اپنے ویب پیج پر لگا دیا ہے تاکہ ان اداکارائوں کو اور زیادہ بدنام کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.