ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس لاہور کے بعد اب ملتان میں بھی شروع

جدت ویب ڈیسک :ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس لاہور کے بعد اب ملتان کے شہریوں کی خدمت میں پیش پیش نظر آئے گی۔ملتان کے بعد ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں بھی موٹر بائیک ایمبولینس سروس جلد ہی شہریوں کی مشکلات میں کمی لائے گی موٹر بائیک ایمبولینس شہر کے مختلف علاقوں میں موجود ہونگی تاکہ کم سے کم وقت میں امدادی کاروائی کی جاسکے۔لاہور کے بعد ملتان میں بھی عوام کو فری طبی سہولیات فراہم کرنے لئے موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا آغاز کیا جارہا ہے۔ بلڈ پریشر چیکنگ، آکسیجن نیبلائزر، ادویات اور فائر سلنڈر لئے موٹربائیک ایمبولنس اطلاع ملنے کے چند منٹ بعد حاضر ہوگی۔اب اندرون شہر کی تنگ گلیاں ہوں یا گنجان آباد علاقے، جہاں بڑی ایمبولینس نہیں پہنچ سکتی وہاں بلڈ پریشر چیک کرنے سے لیکر آکسیجن نیبلائزر اور ادویات کے ساتھ فائر سلنڈر والی موٹر بائیک ایمبولینس چند ہی منٹ میں عوام کی خدمت کے لئے حاضر ہوکر شہریوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کریں گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.