لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ آٹوشو کا افتتاح، جانیے

جدت ویب ڈیسک ::لاہور ایکسپو سنٹر میں تین روزہ آٹوشو کے افتتاح پر چمکتی دمکتی گاڑیوں، ہیوی بائیکس، سکوٹیز اورمختلف آٹو موبائلز نمائش کیلئے پیش کی گئیں ۔
چمکتی دمکتی گاڑیوں کی چکاچوند میں نوجوان فنکاروں نے گاڑیوں سائیکلوں اور موٹر سائیکلز کے ناکارہ پرزوں سے عمدہ مجسمے تخلیق کر دئیے ۔نوجوان فنکاروں کے یہ شاہکار آٹو شو میں آئے ہر شخص کی توجہ کا مرکز رہے جبکہ مصور ان مجسموں کے سکیچ بھی بناتے رہے ۔ فنکاروں نے کہا کہ اس تخلیق کا مقصد یہ بتانا ہے کہ دنیا میں کوئی چیز بھی بیکار نہیں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.