لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند، حد نگاہ کم ہوگئی

لاہور جدت ویب ڈیسک : : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے ، شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی ، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق موسم تبدیل ہوتے ہی پنجاب کے مختلف شہر دھندلا گئے، لاہور میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ سکھیکی ،جلال پور بھٹیاں،پنڈ ی بھٹیاں اور فیصل آبادسمیت مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں ، ڈرائیورحضرات فوگ لائٹس کااستعمال کریں سکھیکی شہر اور گردونواح میں دھند کا راج ہے ، حد نگاہ سو میٹر رہ گئی جبکہ موٹر وے ایم ٹو پنڈی بھٹیاں سے خانگا ڈوگراں تک دھند چھائی ہوئی ہے۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے ڈرائیور تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ون تھری زیرو پر کال کریں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.