لاہور کی جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر کے قتل کیس میں طالبہ گرفتار

جدت ویب ڈیسک ::لاہور کی جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر کے قتل کیس میں انویسٹی گیشن پولیس نے یونیورسٹی میں بی ایس آنر کی طالبہ کو حراست میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق پولیس افسر جلد ہی ملزموں کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے جی سی یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر تنظیم اکبر چیمہ کی گاڑی پر کلمہ چوک پر فائرنگ کی گئی تھی ۔ مقتول تنظیم اکبر چیمہ کو طالبہ کا موبائل فون پر میسج آیا تھا جس کے بعد دونوں کلمہ.چوک کے قریب ملے ۔ دونوں کے ملنے کے بعد موٹرسائیکل پر نامعلوم افراد آئے اور فائرنگ کر دی ۔ واقعہ کے بعد طالبہ سیالکوٹ چلی.گئی تھی ۔ موبائل فون کے ریکارڈ کے بعد اسے حراست میں لیا گیا ۔ دریں اثنا جی.سی یونیورسٹی کے متعدد طلبا اور دیگر افراد کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.