لاہور میں کتب میلہ سج گیا ، جانیے

جدت ویب ڈیسک : لاہور میں کتاب میلے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے کتاب میلے کا افتاح کیا۔ میلے میں دس سے زائد کتابوں کےا سٹالز لگائے گئے اور بچوں میں مفت کتابیں تقسیم کی گئیں ۔میلے میں مختلف اسکولوں سے بچوں بچیوں اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ حکومت 90ہزار سے زائد طلبہ طالبات میں کتابیں تقسیم کرے گی اور پنجاب بھر جلد ہی بچوں کو سائیکلیں اور ایک وقت کا کھانا بھی دیا جائے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.