چیئرنگ کراس پر ہونے والے خود کش دھماکے کو ایک سال بیت گیا ۔

جدت ویب ڈیسک ::تیرہ فروری دوہزار سترہ کو لاہور چیئرنگ کراس مال روڈ پر خود کش دھماکے میں سی ٹی او سید احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت پندرہ افراد شہید اور ستر سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔ سانحہ کا ایک سال مکمل ہونے پر شہید کیپٹن مبین کی والدہ ، پولیس افسروں اور اہلکاروں نے شہدا کی قبروں پر حاضری دی ۔ سی ٹی اور رائے اعجاز ، ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی اورپولیس اہلکاروں نے شہدا کی قبروں پر پھول چڑھائے ۔ ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہدا کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا ، قوم شہدا کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلا پائے گی ۔
حاضری دینے والوں نے کہا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.