ٹماٹرکی قیمت توایک مذاق تھا،اب کونسی چیز کتنی مہنگی ہونےوالی ہے ،جان کر آپ بے ہوش ہوجائیں، سنسنی خیز خبر

لاہور جدت ویب ڈیسک سبزیوں ،پھلوں کے بعد چاول ،حینی اور دالوں کی قیمت بھی منصوعی طور بڑھائے جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ قومی اخبار کے ذرائع کے مطابق ٹماٹر کی کم پیدوار کو بحران بنایا گیا ۔ منڈیوں میں وافر ہونے کے باوجود سبزیوں اور پھلوں کی قیمت بھی سازش کے تحت بڑھائی گئی ہے ۔ اس مہنگائی میں نہ صرف ذخیرہ اندوز مافیا شامل ہے بلکہ اس میں پرائس کنٹرول کرنے والی کمیٹیاں بھی شامل ہیں۔پھلوں میں سیب،انگور،کیلا کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ انہی تین پھلوں کا یہ سیزن ہے ۔ ذرائع کے مطابق دالوں میں دال ماش ،دال چنا،مسور میں اضافہ ہو گا اور چاول کے متعلق کچھ دنوں میں پروپیگنڈا ہو گا کیونکہ مافیا نے اس دفعہ کھڑی فصل کو ذخیرہ کیا اور ذخیرہ کر کے مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔باقاعدہ ایک سازش کے تحت بحران لایا جا رہا ہے اور اس کو کنٹرول کرنے والے ادارے بھی اس میں برابر کے شریک ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.