اصل چہرے کے ساتھ کام کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ، کریتی سنن

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکارہ کریتی سنن اداکاری کے جوہر دکھانے کے لئے غیر گلیمرس کردار ادا کرنے کے حق میں ہیں۔ کریتی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایک اداکار اپنی اداکاری کے اصل جوہر غیر گلیمرس کردار ادا کر کے ہی دکھا سکتا ہے اس لئے اداکاروں کو سنجیدہ کردار نگاری میں اتنی ہی دلچسپی ہونی چاہیے جتنی ان کو گلیمرس کردار کرنے میں ہوتی ہے۔انھوں نے کہاکہ یہ بات آج بھی مانی جاتی ہے کہ اگر آپ کا چہرہ خوبصورت ہے تو آپ اچھے اداکار نہیں ہو سکتے اس لئے میں اپنے تنقید نگاروں کو کہتی ہوں کہ مجھے بغیر میک اپ اور اپنے اصل چہرے کے ساتھ کام کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے اور یہ کہ غیر گلیمرس کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہوں،میرے چہرے میں کوئی نقص ایسا نہیں جس کو میں میکاپ سے چھپائوں۔انھوں نے کہا کہ ڈی گلیمرول ادا کر کے ہی آپ اپنی اداکاری ثابت کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.