پورٹ پر پھنسی ہوئی نو ہزار سے زائد گاڑیوں کو ریلیز کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی جدت ویب ڈیسک ::ایس آر او کے مطابق درآمدی گاڑیوں کیلئے پالیسی اکتوبر دو ہزار سترہ کی سطح پر بحال کی گئی ہے ۔ درآمد کنندگان نے نوٹی فکیشن پر سکھ کا سانس تو لیا لیکن ساتھ ہی پورٹ کے ڈیمریجز بھی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ محتاط اندازے کے مطابق گاڑیوں پر ڈیمرج پنتیس کروڑسے تجاوز کر چکا ہے ۔ ساتھ میں ایف بی آر کو بھی شارٹ فال کا سامنا ہے، کیوں کہ ان گاڑیوں کی کلیئرنس سے دس ارب کا ریونیو حاصل ہونا ہے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق اٹھارہ سو سی سی سے کم درآمدی گاڑیوں کی ڈیوٹی اور ٹیکسز مقامی طور پر ادا کرنے کی اجازت ہے تاہم گاڑیوں کو کلئیر کرنے کیلئے بیرون ملک سے ہی ترسیلات کا سرٹیفکیٹ دینا ہو گا ۔اب گاڑی مالکان نے بھی سکون کا سانس لیا کڑوروں کی گاڑیاں ضائع ہونے سے بچ گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.