شادی سے انکار پر لڑکی قتل،سنگدل باپ گرفتار

ایبٹ آبادجدت ویب ڈیسک :: : ایک ہفتہ قبل خود کشی قرار دے کر دفنائی جانے والی لڑکی کو قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، شادی سے انکار پر گھر والوں نے ہی موت کی نیند سلا دیا، پولیس نے والد اور بہنوئی کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں انیس سال کی ثوبیہ کو ذبح کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ایبٹ آباد کے علاقے گلی بہن کے مقام پر ایک ہفتہ قبل انیس سال کی لڑکی نے مبینہ طور پر گلے پر چھری پھیر خود کشی کی تھی۔لڑکی کے گھر والوں نے اسے خودکشی کا رنگ دے کر تدفین کردی، ڈی آئی جی ہزارہ نےشک کی بنا پر مقتولہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کی درخواست کی جس کے بعد عدالتی حکم پر کارروائی ہوئی تو ساری صورتحال واضح ہوگئی پولیس ذرائع کے مطابق گھر والے لڑکی کی شادی اس کی مرضی کے بغیر کہیں اور کرنا چاہتے تھے، جس پر اسے اعتراض تھا، اہل خانہ نے ثوبیہ کے انکار پر اسے موت کی نیند سلا دیا اور واقعے کو خود کشی کا رنگ دے دیا، والد اور بہنوئی کو حراست میں لے لیا گیا۔۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حقیقت سامنے آئی کہ مقتولہ ثوبیہ نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.