وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ پر کام کے آغاز کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جدت ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ پر کام کے آغاز کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبے سے روزانہ 5 لاکھ کے قریب افراد مستفید ہوں گے۔
پشاور میں بھی اب ٹھیک 6 ماہ بعد میٹرو بسیں نظر آئیں گیں۔ وزیر اعلٰی پرویز خٹک کے مطابق اس منصوبے سے روزانہ 5 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ منصوبے سے متاثر ہونے والے ٹرانسپورٹروں کو ان کی گاڑیوں کی قیمت سے ذیادہ معاوضہ دیا جائے گا جبکہ انڈر پاس میں آنے والی دکانوں کے مالکان کو دکانیں دوبارہ بننے تک ماہانہ کرایہ آمدن سمیت دیا جائے گا۔اس منصوبے کے تحت 26 کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے گی جس پر 49 ارب 64 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.