کوٹری میں جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز

کوٹری جدت ویب ڈیسک حیدر آباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام دی آئیکون پاکستان اور حیدر آباد ٹگ آف وار ایسو سی ایشن کے اشتراک سے جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول حیدر آباد میں ٹگ آف وار ایونٹ کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی رفحان میز پروڈکٹس کے پلانٹ مینیجر اسلم مہر تھے جبکہ مینیجر ایچ آر ساجد احمد جونیجو اعزازی مہمان تھے جن کی آمد پر ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا اور حیدر آباد اولمپک اور ڈویژنل ٹگ آف وار کے ایگزیکٹیو آفیشلز خرم رفیع صدیقی ، پر ویز احمد شیخ اور عائشہ ارم نے انہیں اجرک کے تحائف پیش کئے۔ سندھ ٹگ آف وار ایسو سی ایشن کے سیکریٹری جاوید اقبال کی ہدایات پر کھیلے جا رہے مذکورہ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں کوٹری شاہینز نے اسٹوڈنٹس کلب کوٹری کو2-0سے ہرادیا جبکہ دوسرے میچ میں کوٹری زور آور نے جامشورو کوئنز کو2-0سے ہرادیا۔ بوائز ایونٹ کے پہلے میچ میں آئرن مین کلب کوٹری نے اسٹوڈنٹس کلب کوٹری کو جبکہ رفحان نے ودیدہ کلب کوٹری کو2-0سے ہرا دیا۔ گرلز ایونٹ کے فائنل میں کوٹری زور آور نے کوٹری شاہینز کو2-0سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ نمایاں کھلاڑیوں میں اسماء، عروج، ماہ نور، دیبا، تلسی، رابعہ اور دیگر شامل ہیں۔ حیدر آباد ڈویژنل ٹگ آف وار ایسو سی ایشن کی آفیشل عائشہ ارم گرلز کی تقریب تقسیم انعامات کی مہمانِ خصوصی تھیں جنہیں اس موقع پر اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا جبکہ انہیں اسلم مہر نے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے تعاون سے ڈویژن کے ہر ضلعے میں ایونٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ آخر میں عائشہ ارم ، اسلم مہر، ساجد جونیجو، اور خرم رفیع صدیقی نے انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر انجینئر شاہد کاظمی ، پر ویز احمد شیخ اور دیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.