کے ایم سی کے 1421 ملازمین جعلی قرار ,غیر قانونی کو ملازمین فارغ کرنے سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کی بچت ہو گی

جدت ویب ڈیسک ::کے ایم سی کے 1421 ملازمین کو جعلی قرار دے دیا گیا ۔ سیکریٹری بلدیات نے سندھ ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی ۔ غیر قانونی ملازمین فارغ کرنے سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کی بچت ہو گی ۔رپورٹ بلدیات کے اسپیشل سیکریٹری کے سربراہی میں قائم کمیٹی نے تیار کی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالتی حکم پر تین ماہ تک کے ایم سی ملازمین کی اسکروٹنی اور انٹرویو کیے گئے ۔ کے ایم سی کے گیارہ ہزار 961 ملازمین کی بھرتی درست قرار پائی ۔ رپورٹ کے مطابق 517 ملازمین قوانین خلاف بھرتی کیے گئے اور 89 جعلسازی سے بھرتی ہوئے ۔ کے ایم سی ملازمین کی تنخواہوں پر ہر مہینے 53 کروڑ سے زائد رقم خرچ ہوتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.