بحریہ ٹاؤن اور کراچی میٹروپولیٹن کے درمیان کچرا اٹھانے کی مہم کا معاہدہ

کراچی جدت ویب ڈیسک :: بحریہ ٹاؤن اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے درمیان کچرا اٹھانے کی مہم کا معاہدہ ہوگیا۔میڈیا سے گفتگو میں چیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کہا کہ جہاں ہماری مدد کی ضرورت ہوگی ہم وہاں موجود ہوں گے۔بحریہ ٹاؤن اور کے ایم سی کے درمیان شہر میں کچرا ٹھانے کی مہم کے معاہدے کی تقریب میں میئر کراچی وسیم اختر اور چیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کے ایم سی کے پاس مسائل کے انبار لگے ہیں اور ہم مسلسل مسائل سے آگاہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کچرے کے ڈھیر دیکھے گئے تو ملک ریاض نے مل کر کام کرنے کا کہا، ملک ریاض نے بھی اپنی خواہش ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام نالے رکے ہوئے ہیں ہم کچرا اٹھانے جارہے ہیں، میرا خیال ہے کوئی قانون آڑے نہیں آئےگا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.