کون بنے گا برطانیہ کا شہنشاہ ,باپ یا بیٹا؟

جدت ویب ڈیسک :۔تازہ ترین میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سٹے بازوں نے شہزادہ چارلس کے کنگ بننے یا نہ بننے پر سٹہ لگاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کیا بوڑھا شہزادہ چارلس برطانیہ کے تخت پر جلوہ گر ہوگا یا وہ اپنے چونتیس سالہ بیٹے ہیری کے سر پر تاج برطانیہ رکھ کر اس ذمہ داری اور خواہش سے دستبردار ہوجائے گا ۔بکیوں کی بھاری تعداد نے 11/2 کی شرح سے دعویٰ کیاہے کہ شہزادہ چارلس ہیری کے سر پر تاج رکھ دے گا جبکہ آن لائن بکیوں کا کہنا ہے کہ اس بات کا 1/10 چانس ہے کہ 68 سالہ پرنس آف ویلزشہزادہ چارلس برطانیہ کے 42 ویں شہنشاہ بن سکیں گے۔ سٹہ بازی اب کھیلوں وغیرہ تک محدود نہیں رہا بلکہ سٹہ باز سیاست و وراثت کے معاملات پر بھی معروف شخصیات پر جوا کھیل جاتے ہیں ۔ان دنوں برطانیہ کے نئے شہنشاہ بننے کے حوالے سے کچھ ایسی ہی ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔ برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کا اپنی والدہ ملکہ برطانیہ کی حیات میں شہنشاہ بننا ہمیشہ سے زیر بحث رہا ہے ۔برطانیہ کا جومیڈیا شہزادہ چارلس کے سر پر تاج برطانیہ دیکھنا چاہتا تھا لیکن اب اس کا بھی نقطہ نظر تبدیل ہورہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.