دلہن کوملنے والے تحائف یا جائیداد مہرکا حصہ نہیں ہوں گے،بل منظور

جدت ویب ڈیسک ::پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں شادی بیاہ میں فضول اخراجات کی ممانعت کے حوالے سے بل منظور کرلیا گیا۔مذکورہ بل میں خلاف ورزی پرقید اور جرمانے کی سزا بھی منظور کی گئی ہے،قانون کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ اور3 ماہ قید یا دونوں سزائیں ہوں گیصوبائی اسمبلی سے منظور شدہ بل کے مطابق دلہن کے والدین یا دوستوں کے دیئے تحائف اور تحفہ میں دی گئی جائیداد مہر کا حصہ نہیں ہوں گے جب کہ شادی کے موقع پر گھروں اور گلیوں کو سجانے اور برقی قمقموں پر پابندی ہو گی،اسی طرح لاؤڈ اسپیکرکا استعمال صرف چاردیواری کے اندر ہوگا۔بل میں کہا گیا ہے کہ مہندی، منگنی اور نکاح کے موقع پر صرف مشروبات استعمال ہوں جب کہ ولیمے میں صرف چار اشیاء چاول، سالن، روٹی اور میٹھے کی اجازت ہوگی۔ شادی کی تقریب رات 11 بجے تک ختم کرنا ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.