پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بُلا کر قومی وقار کے تحفظ پر اعتماد میں لیا جائے،خورشید شاہ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بُلا کر قومی وقار کے تحفظ پر اعتماد میں لیا جائے جبکہ حکومت اور اپوزیشن مل بیٹھ کر امریکی صدر کے بیان پر مؤثر رد عمل اور قومی وقار کے تحفظ پر پالیسی تشکیل دے تاکہ آزادی کا تشخص برقرار رہے انہوںنے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کیا خورشید شاہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پاک افغان پالیسی کے اعلامیے میں پاکستان کو جو دھمکیاں دی ہیں اس کو کوئی بھی آزاد مملکت برداشت نہیں کرسکتا لہذپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکر قومی قیادت کو قومی وقار کے تحفظ پر اعتماد میں لیا جائے اور امریکی صدر نے بیان کا مؤثر اور پزور ردلائلکے ساتھ جواب دیا جائے جبکہ حکومت اور اپوزیشن ایسی نازک صورت حال میں مل بیٹھ کر مؤثر حکمت عملی دے جو قومی امنگوں کی ترجمانی کرتی ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.