پولیس مقابلہ ،خواجہ اظہار پر حملے کا ملزم فرار ، ایک اہلکار جاں بحق

کراچی جدت ویب ڈیسکگلزار ہجری میں پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے سرچ آپریشن کیا جس میں مسلح مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار جاں بحق، ایک زخمی جبکہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ۔کراچی پولیس نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن پر حملے کے مرکزی ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر گلزار ہجری میں گھر پر چھاپہ مارا تو دہشت گرد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، جب کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مقابلے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت اعجاز اور زخمی کی خالد کے نام سے کر لی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.