جے آئی ٹی رپورٹ مضحکہ خیز ہے‘ ہم عدالت میں سرخرو ہونگے ‘ خواجہ آصف

سیالکوٹ جدت ویب ڈیسک وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑرہی ہیں کوئی وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہا ہے کوئی انتخابات کے خواب دیکھ رہا ہے جے آئی ٹی رپورٹ مضحکہ خیز ہے ہم عدالت میں سرخرو ہونگے دھرنے دینے والوں کو پہلے کی طرح اب بھی مایوسی کا سامنا کر نا پڑیگا نوازشریف کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دینگے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کر دار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ایک پارٹی کے ارکان استعفے واپسی کی بھیک مانگتے ہوئے اسمبلی میں آئے اب وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں ۔اتوار کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرخواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ مضحکہ خیز ہے جس پر قوم بھی غصے میں ہے رپورٹ کو پیر کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا ہم عدالت سے سرخرو ہوں گے جب کہ دھرنے دینے والوں کو پہلے کی طرح اب بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑےگا نوازشریف کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔خواجہ آصف نے کہاکہ قوم نوازشریف کی خدمات کا اعتراف کررہی ہے اوردنیا بھی ملکی ترقی کی معترف ہے، نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اب معاشی قوت بنائیں گے، 1999 میں بھی پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کی پاداش میں عالمی سازش کے تحت نوازشریف کی حکومت کو ختم کیا گیا تاہم 2 بار غیرآئینی طریقے سے ہماری حکومت کو ختم کرنے کے باوجود نوازشریف دوبارہ بھرپور طاقت کے ساتھ ملک کے وزیراعظم بنے۔وزیردفاع نے کہاکہ بیرونی طاقتیں سی پیک اور گوادر پر بری طرح اثرانداز ہورہی ہیں دشمن پاکستان کو اپنے دباؤ میں رکھنا چاہتے ہیں دہشت گردوں کی امداد ایک بین الاقوامی کاروبار بن چکا ہے لیکن پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے اس قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف بنی نو انسان کی تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑرہی ہیں کچھ مخالفین وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں اور کچھ نئے انتخابات کے خواب دیکھ رہے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ڈھائی سال قبل اسپیکر قومی اسمبلی کو استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ منظوری کےلئے نہیں ہیں اور بعد میں وہی ہوا استعفیٰ دینے والے گھٹنوں کے بل معافیاں مانگتے ہوئے اسمبلیوں میں واپس آئے، اب وہی معافیاں مانگنے والے وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں وہ پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور پہلے خود عدالتوں کا سامنا کرکے اپنے کیسز نمٹائیں کوئی شخص نوازشریف سے استعفیٰ کا مطالبہ نہیں کرسکتا کیوں کہ نوازشریف کو وزارت عظمیٰ ان لوگوں نے نہیں بلکہ عوام نے اپنے مینڈیٹ کے ذریعے دی۔ مسلم لیگ ہاو¾س میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پانامہ لیکس کا جو مقدمہ ہے یہ صرف اور صرف پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے اور ملک میں امن وامان کی صورتحال کو ابتر کرنے کی ایک گھناو¾نی سازش ہے لیکن نواز شریف اور ان کے ساتھی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کی کوئی قانونی و آئینی حشیت نہیں ہے بلکہ جے آئی ٹی نے سو فیصد جانبداری کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کی ہے جس کو ہم مستر د کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے چیئرمین واجد ضیائ نے اپنے ایک رشتہ دار جس کی لندن میں لائ کنسلٹنسی کی فرم ہے اس فرم کو فائدہ پہنچانے کی خاطر اس کی خدمات حاصل کر کے اس کو لاکھوں روپے ادا کئے جو کہ کسی بھی لحاظ سے قانونی طور پر درست نہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کو پوری امید ہے کہ ان کو سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا اور یہ انصاف ملک و قوم کی بہتری کے لئے ہوگا اور اس انصاف کی بدولت پاکستان دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی پر گامزن ہو گا۔انھوںنے کہا کہ اب ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ ہو رہی ہے بلکہ اس بات میں اب کسی کو کوئی شک نہیں رہنا چاہئیے کہ لوڈ شیڈنگ تقریبا ختم ہونے کے قریب ہے۔انھوںنے کہا کہ پاکستان کی فوج نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلہ میں جو اہم کردار ادا کیا ہے اس کو فراموش نہیں کیا جا سکتا بلکہ فوج نے ہمیشہ ملکی سالمیت کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا اور پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔ قبل ازیں ایک ٹوئٹ میں انہوںنے کہاکہ زیادہ عرصہ نہیں گزرا ایک پارٹی نے استعفے دیئے ¾استعفیٰ واپسی کی بھیک مانگتے اسمبلی آئے اوراب وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہے۔ کوئی شرم کوئی حیا؟

Leave a Reply

Your email address will not be published.