PMLN

وزیر خارجہ خواجہ آصف آج ایک روزہ دورے پر ایران روانہ ہوں گے

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وزیر خارجہ خواجہ آصف آج یک روزہ دورے پر ایران روانہ ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ احسن اقبال آج بروز پیر ایران رو انہ ہوں گے، و زیر خارجہ تہران میں اپنے ہم منصب جواد ظریف اور ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاک ایران باہمی تعلقات، خطے اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان خلاف بیان پر پاکستان نے اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خارجہ کا امریکہ کا دورہ ملتوی ہوا اور وزیر خارجہ نے چین کا دورہ کیا ، چین کے دورے کے بعد وزیر خارجہ خواجہ آصف آج ایران جائیں گے ‘ ایران کے دورے کے بعد وزیر خارجہ خواجہ آصف کا روس کا دورہ بھی متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.