کینیا،مظاہروں کے دوران 24 افراد ہلاک

نیروبی جدت ویب ڈیسک کینیا کے الیکشن میں صدر اہورو کنیاٹا کی کامیابی کے اعلان کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق آٹھ اگست کو منعقد ہونے والے انتخابات کے حتمی نتائج کو اپوزیشن نے مسترد کر دیا جس کے بعد نیروبی میں رائلہ اوڈنگا کے حامیوں نے پر تشدد مظاہرہ کیا۔نیروبی میں جاری ان مظاہروں میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔اس موقع پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے پولیس فائرنگ سے ہلاکتوں کی آزاد چھان بین کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.