کرینہ کپور پر خوف کے سائے منڈلانے لگے

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ کی معروف اداکار ہ کرینہ کپور اپنے بیٹے تیمور سے بے انتہا محبت کرنے کے ساتھ اس کیلئے ہر وقت فکر مند بھی رہتی ہیں ۔ انہوں نے تیمور سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے کو اکیلا چھوڑنے سے خوف آتا ہے ۔کرینہ کپور ماں بن کر جتنی خوش ہیں اس سے کہیں زیادہ اپنے بیٹے کیلئے فکرمند ہیں۔ کرینہ کپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیمور اپنی پیدائش کے بعد سے ہی بالی ووڈ کا مقبول ترین بچہ بن گیا ہے ، میڈیانمائندگان اور فوٹوگرافرز ہروقت تیمور کی تصاویر کھینچنے کیلئے گھات لگائے بیٹھے رہتے ہیں جس کی وجہ سے کئی بار میرے بیٹے کی آنکھوں کونقصان پہنچا لہٰذا اب مجھے اسے اکیلا چھوڑنے سے بے حد خوف محسوس ہوتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.