کرینہ کپور نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کاآغاز کردیا

ممبئی جدت ویب ڈیسک بولی وڈ بیبو کرینا کپور نے ماں بننے کے 9 ماہ بعد اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا۔کرینہ کپور نے ماں بننے کے 9 ماہ بعد فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا، اس فلم میں ان کے ساتھ سونم کپور، سوارا بھاسکر اور شیکھا تلشانیہ بھی کام کرتی نظر آئیں گی۔ویرے دی ویڈنگ کو سونم کپور کی بہن ریہا کپور پروڈیوسر کریں گی، اس کامیڈی رومانوی فلم کی ہدایات ششانکا گھوش دیں گے ، جو اس سے قبل سونم کپور کی 2014 کی فلم خوبصورت کی ہدایات دے چکے ہیں۔ابتدائی طور پر فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہندوستان سے کیا گیا، جب کہ فلم کی شوٹنگ یورپ میں بھی کی جائے گی، فلم کی کہانی بھارت سے یورپ سفر، شادی، کامیڈی اور رومانس کے ارد گرد گھومتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.