فلم نگری سے دور کرینہ کو اب جاندار کردار کی تلاش

ممبئی جدت ویب ڈیسک کرینہ صرف ناچ گانے والے کردار نہیں کرنا چاہتیں بلکہ انہیں ایسی فلموں کا انتظار ہے جس میں وہ اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو مزید بہتر انداز میں دکھا سکیں۔بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور بیٹے کی پیدائش کے بعد سے فلم نگری سے دور دور ہیں اور اب انہیں اچھے کردار کی تلاش ہے ۔ بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور خان نے چھوٹے نواب تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد سے اب تک کوئی فلم نہیں کی تاہم وہ کئی فلموں کے سکرپٹ کو دیکھتے ہوئے فلموں سے انکار کر چکی ہیں، جس کی وجہ انہیں جاندار کردار کی تلاش بتائی جاتی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ اپنی آئندہ فلموں میں ہیرو کے ساتھ صرف ناچ گانے والے کردار نہیں کرنا چاہتیں بلکہ انہیں ایسی فلموں کا انتظار ہے جس میں وہ اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو مزید بہتر انداز میں دکھا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.