Karachi Stock Exchange

اسٹاک ایکسچینج میں مندی‘انڈیکس 43100کی نفسیاتی حد سے گرگیا

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا تسلسل جاری جمعہ کو بھی اتارچڑھائو کے بعد محدودپیمانے پرمندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 43100کی نفسیاتی حد سے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں مزید8ارب روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت12.47فیصد زائد جبکہ53.70فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی ۔حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسز کی جانب سے انرجی، بینکنگ اور آٹوسیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار آغاز49پوائنٹس کے اضافے سے ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 43185پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیا تاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوئے اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 42348پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاتاہم اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج اور میوچل فنڈ میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس 43000کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس57.68پوائنٹس کمی سے 43078.38پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور 378کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں154کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،203کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ 21کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔جمعہ کو 18کروڑ81لاکھ36ہزار350شیئرزکا کاروبار ہواجوجمعرات کی نسبت 2کروڑ8لاکھ71ہزار220شیئرزکم ہے۔ سرمایہ کاری مالیت میں8ارب17کروڑ37لاکھ45ہزار524روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 89کھرب91ارب12لاکھ50ہزار857روپے ہوگئی۔قیمتوں کے اتارچڑھائوکے حساب سے نیسلے پاکستان کی سرگرمیاں سرفہرست رہیں، جس کے حصص کی قیمت374.00روپے اضافے سے11014.00روپے اورماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت 67.11روپے اضافے سے 1772.44روپے پر بندہوئی۔نمایاں کمی باٹاپاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت155.00روپے کمی سے2945.00روپے جبکہ کولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت115.00روپے کمی سے2325.00روپے پر بندہوئی۔جمعہ کو اے ذی گارڈ نائن کی سرگرمیاں ایک کروڑ81لاکھ55ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت1روپے اضافے سے 16.26روپے اور عائشہ اسٹیل مل کی سرگرمیاں 1کروڑ42لاکھ57ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپر رہیںجس کے شیئرزکی قیمت6اضافے سے 20.86روپے پر بندہوئی۔جمعہ کو کے ایس ای 30انڈیکس10.89پوائنٹس اضافے سے 22198.65پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس70.05پوائنٹس اضافے سے 72517.47پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 29.02پوائنٹس اضافے سے 30621.32پوائنٹس پر بندہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.