کراچی سے گرفتارداعش کا دہشت گرد سرکاری ملازم نکلا

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی سے دو دن پہلے گرفتار ہونے والا دہشت گرد سرکاری ملازمی نکلا جس کا تعلق بین الاقوامی کالعدم جماعت داعش سے تھا ۔گرفتار ملزم سوشل میڈ یاافضل کے نام سے داعش کے 15اکانٹس چلا رہا تھا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے گرفتارملزم کا صوبائی ادارے میں نوکری کا انکشاف ہواہے۔سرکاری نوکری سے متعلق مزید معلومات جمع کی جارہی ہیں۔ملزم کے اکاونٹس کی آئی پیز ٹریس کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ دہشت گرد کو سکھر سے کراچی پہنچتے ہی گرفتار کیا گیا تھاجسے عدالت نے سات روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا۔ملزم نے عدالت میں داعش کیلئے کام کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.