کراچی پولیس کی کارروائیاں، 50سے زائد افراد زیر حراست

کراچی جدت ویب ڈیسک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرکے 50 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیاجبکہ باغ کورنگی میں سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران سیاسی جماعت کا ایک ٹارگٹ کلرمارا گیا۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی منیر شیخ کے مطابق کراچی کے علاقے باغ کورنگی میں مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا،جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ مقابلے کے دوران ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔ ایس ایس پی منیر شیخ کے مطابق ہلاک ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔پولیس کے مطابق منگھوپیر سلطان آباد میں پولیس نے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس ضمن میںایس پی اورنگی عابد علی بلوچ نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران 5 ملزمان سمیت 20 مشتبہ افراد کو حراست لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔سعود آباد میں پولیس نے کارروائی کے بعد 3اسٹریٹ کرمنل کو گرفتارکر کے اسلحہ اور منشیات برآمدکرلی جبکہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں پولیس نے شیشہ کیفے پر چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں شیشہ برآمد کر کے شیشہ بار کے مالک سمیت 28 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.