کراچی پولیس کی انڈا موڑ پر کارروائی 11افراد گرفتار

کراچی جدت ویب ڈیسک شاہراہ نور جہاں پولیس نے شیشہ بار پر چھاپہ مار کر 11افراد کو گرفتار کر لیا۔جمعہ کے روز ایس پی بشیر بروہی نے بتایا کہ پولیس نے انڈا موڑ سیکٹر 14/b میں شیشہ بار پر چھاپہ مار کر گیارہ افراد شکیل،معیز،عبدلرحمان،یونس،ضیائ علی،یعسوب،ارحم،شعیب،عرش،حمزہ اور اصید کو گرفتار کر لیا اور بار میں موجود سولہ حقے اور دیگر سامان قبضے میں لے لیاگیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.