کراچی فائرنگ : پی ایس پی کے 2کارکنوں سمیت 4افراد جاں بحق

کراچی جدت ویب ڈیسک مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ڈکیتی کی مزاحمت کے دوران4افراد جاں بحق تفصیلات کے مطابق قطر ہسپتال کے قریب قذافی چوک پر بیٹھے ہوئے پاک سرزمین پارٹی 2 کارکنوں کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ اورنگی ٹاؤن ہی میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں منظر نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا۔سپرہائی وے پر جمالی گوٹھ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ادھر نبی بخش اور منگھوپیر سے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ، جبکہ عزیز آباد میں سنار کی دکان میں گھسنے والا ڈاکو پکڑا گیا، جسے لوگوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن میں 100فٹ روڈ پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے ،ایس پی بلدیہ کے مطابق یہ سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا جس کے دوران 10 مشتبہ افراد حراست میں لے لیے گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.