کراچی،پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری،تین ملزمان گرفتار

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے حیدری،ناظم آباد اور سائٹ بی سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق گلبرگ پولیس نے حیدری مارکیٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سعید عالم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے ایک کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ ناظم آباد پولیس نے انٹیلی جنس بیس کارروائی کرتے ہوئے ملزم حنیف عرف پنکھا کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پستول اور ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی۔ سائٹ بی پولیس نے کارروائی کے بعد ملزم مجیب کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ادھر جوبلی کے علاقے میں فائرنگ سے پینتیس سالہ ملک یونس نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.