کرائے داری ایکٹ خلاف ورزی 3ملزمان گرفتار

کراچی جدت ویب ڈیسک پولیس نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے قبٰضہ مافیا اور کرائے داری ایکٹ پر عمل درآمد نہ کرنے پر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی اورنگی ٹائون عابد بلوچ نے جمعہ کے روز بتایا کہ منگھو پیر پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان سرور لال محمد عرف لال خان اوردلدار کو زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان ہائوسنگ سوسائٹی کو غیر قانونی وسعت دینے کے لئے پہاڑی کو کاٹ رہے تھے۔پولیس نے پہاڑی کاٹنے والی مشینری قبضہ میںلیکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔دوسری طرف مومن آباد پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کر نے کے جرم میں ایک شخص کو کرائے دار ایکٹ میں گرفتار کیا۔ ملزم شاہد اقبال نے مکان غیر قانونی طور پر کرایہ پر دے دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.