، سی ٹی ڈی کی کارروائی کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے علاقے منگھوپیر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک کردیئےشہر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق منگھوپیر میں سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں پولیس اور مزاروں پر حملہ کرنے والے 2 ملزمان مارے گئے پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق مفتی شاکر گروپ سے بتایا جاتا ہے ۔پولیس کے مطابق منگھوپیر نور محمد گوٹھ میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کےلئے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس پر سی ٹی ڈی نے جوابی فائرنگ کی اور ایک دہشت گرد موقع پر مار گرایا جبکہ دوسرازخمی حالت میں گرفتار کرلیا تاہم ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیااس موقع پر زخمی ملزم کو سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ملزمان کےخلاف کارروائی مچھر کالونی سےگرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی تھی۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا کہنا تھا کہ پولیس پر حملوں میں 2 سے 3 گروپ ملوث ہیں، کورنگی اور ابو الحسن اصفہانی روڈ پر کیے جانے والے حملوں میں مفتی شاکر کا گروپ ملوث ہے۔اس کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے 18 ملزمان گرفتار کر لیے دوسری جانب شہر میں ڈکیتیوں کے دوران ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو زخمی کردیا۔نیوکراچی سیکٹر 5جی میں پولیس نے اسٹریٹ کرمنل فیصل کو اسلحے اور کورنگی سے چھینی گئی موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق شاہراہ نورجہاں پولیس نے کٹی پہاڑی پر کارروائی کرکے 2 منشیات فروشوں علی حسین اور حسن بابر کو گرفتار کرکے 3 کلو چرس 2 پسٹل برآمد کرلیںجبکہ حیدری پولیس نے کوثر نیازی کالونی میں جوئے کے اڈے پہ چھاپہ مارا اور 14 جواریوں کو جوئے پہ لگائی گئی رقم اور جوئے کی پرچیوں سمیت گرفتار کرلیا۔بغدادی میں پولیس نے کاروائی کرکے گینگ وار زاہد لاڈلہ گروپ کے دہشت گرد عبدالسلام کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات ملی ہے، ملزم اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکا ہے۔بلدیہ مشرف کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کی شناخت عمران اور عرفان کے نام سے ہوئی واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیااورنگی چشتی نگر میں فائرنگ سے 30سالہ سلیمان زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق ملزمان نے عمران سے لوٹ مار کی اور فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔سہراب گوٹھ بکرا منڈی کے قریب فائرنگ سے 30سالہ عمران زخمی ہوگیا ¾جسے اسٹیڈیم روڈ پہ واقع نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.