پولیس نے راؤ انوار کی ٹیم کے دو افسران کو فرار کروانے والا ملزم اورنگزیب دھر لیا

جدت ویب ڈیسک ::نقیب اللہ قتل کیس میں پولیس نے راؤ انوار کی ٹیم کے دو افسران کو فرار کروانے والا ملزم اورنگزیب دھر لیا۔ ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان نے راؤ انوار کی ٹیم کے 16 اہلکاروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی اور سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔ اہلکاروں میں امان اللہ مروت، انار خان، خیر محمد، علی اکبر،صداقت حسین، شعیب، محسن عباس اور دیگر شامل ہیں۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ تمام اہلکاروں نے کراچی سے فرار ہونے کیلئےزمینی راستہ استعمال کیا جبکہ ملزمان کراچی سے پنجاب پہنچے لیکن مُلک سے فرار نہیں ہو سکے۔ملزم نے شعیب شوٹر اور احسان اللہ مروت کو ٹرین کے ذریعے فرار کروایا تھا ۔ ملزم کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.