کراچی، پولیس کی چھاپہ مارکارروائیاں8ملزمان گرفتار

کراچی جدت ویب ڈیسک قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب دیگرعلاقوںمیں بھی چھاپہ مارکارروائیوںکے دوران 8ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا،نیول کراچی بلال کالونی تھانہ کی حدودکے مختلف علاقوںمیں کارروائیاںکرتے ہوئے چارملزمان کوگرفتارکرلیاجواسٹریٹ کرائم کی وارداتوںمیں ملوث ہیں۔ملزمان سے اسلحہ ،مسروقہ سامان اورچھینی گئی موٹرسائیکل برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے گئے ،سولجربازارپولیس نے کارروائی کے دوران نادرنامی ملزم کوگرفتارکرلیا،ملزم سے منشیات اورپریڈی تھانے کی حدودسے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمدکی گئی ہے ،گلبہارپولیس نے سندھ اسپورٹس کمپلکس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تین جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔گرفتارملزمان میںاسٹریٹ کرمنل محسن قریشی اوردوموٹرسائیکل لفٹرشاہداورمعظم شامل ہیں۔ملزمان کے پاس سے اسلحہ مسروقہ سامان اورموٹرسائیکل برآمدکی گئی ہے ۔پولیس نے بتایاہے کہ اسٹریٹ کرمنل محسن قریشی اپنے ساتھیوںکی تلاش شروع کردی گئی ہے جلدانہیں بھی گرفتارکرلیاجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.