ایف بی ایریامیں رینجرزکاسرچ آپریشن 3افراد گرفتار

کراچی جدت ویب ڈیسک ایف بی ایریامیں رینجرزکاسرچ آپریشن 3افرادزیرحراست تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل ،تفصیلات کے مطابق جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب رات گئے ایف بی ایریردستگیرنمبر9میں گورنمنٹ اسکول کے قریب رینجرزنے آپریشن کرتے ہوئے داخلی وخارجی راستوںکورکاوٹیں لگاکرچاروںاطراف سے سیل کردیااورکسی بھی شخص کوعلاقے سے باہریااندرجانے کی بالکل اجازت نہیں تھی ،رینجرزکے اہلکاروںنے جرائم پیشہ افرادکے ٹھکانوںاورگھروںمیں تلاشی کے بعد3مشتبہ افرادکوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،ذرائع نے بتایاکہ زیرحراست افرادکاتعلق ایم کیوایم لندن سے ہے ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.