میئر کراچی نے سیاسی طاقت دکھانے کے لئے پارٹی کے بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس آج بلا لیا

جدت ویب ڈیسک ::متحدہ والوں کی جنگ بہادر آباد اور پی آئی بی سے نکل کر قانون کے کٹہرے میں پہنچنے لگی ہے ۔ دونوں گروپوں میں لفظی جنگ کے بعد قانونی جنگ چھڑنے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق فاروق ستار رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کےخلاف قانونی جنگ لڑنے کے لئے مشاورت کر رہے ہیں ۔ مشاورت مکمل ہونے پر سندھ ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جا سکتی ہے ۔ فاروق ستار رابطہ کمیٹی کے اجلاس اور فیصلوں پر پہلے ہی سوالات اٹھا چکے ہیں ۔ قانونی جنگ چھڑنے کی صورت میں رابطہ کمیٹی بیرسٹر فروغ نسیم کی خدمات حاصل کرئے گی ۔ دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر بلدیاتی سیٹ اپ میں اپنی اکثریت دیکھانے کے سرگرم ہیں ۔ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نے بھی دفاع کی تیاری کر لی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.