کراچی ائیرپورٹ پر 10 کلو گرام منشیات کے ساتھ میاں بیوی گرفتار

جدت ویب ڈیسک ::پاکستان کسٹمز نےکراچی ائیرپورٹ پر 10 کلو گرام منشیات برآمد کر کے میاں بیوی کوگرفتار کرلیا۔ برآمد کی گئی ہیروئن سوٹ کیس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی ، ہیروئن کی عالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ۔ ملزم عامرخان اپنی اہلیہ کے ہمراہ نجی ایئرلائن کی پرواز ای اے 603 سے منشیات دبئی لے جانا چاہتا تھا۔ ملزمان کو آف لوڈ کے بعد گرفتار کرلیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.