منظور کالونی میں زیر زمین ٹینک سے بھاری اسلحہ برآمد ایم کیو ایم لندن کا کارکن گرفتار

جدت ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے منظور کالونی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی متحدہ لندن کے کارندے کی نشاندہی پر زیر زمین ٹینک سے بھاری اسلحہ برآمد،دیگر ساتھی بھی گرفتار،تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے سابق یونٹ انچارج رائو آفتاب کی گرفتاری کے بعد اس کی نشاندہی پرحنیف شہید پارک کے ٹینک سے اسلحہ برآمد کرلیا،اور اس کے مزید چھ ساتھیوں کو گرفتار کرلیا، ملزم کے مطابق اس نے موجودہ ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج ارشد مغل کے ساتھ منظور کالونی کے پارک کے زیر زمین ٹینک میں اسلحہ چھپایا تھا ۔ سی ٹی ڈی کی کارروائی کے بعد ایس ایس پی سی ٹی ڈی خواجہ نوید نے بتایا کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں 16رائفلیں اور بھاری تعداد میں کارتوس برآمد کئے جن میں ایل ایم جی،کلاشنکوف، رپیٹر اور دیگر چھوٹا ہتھیار شامل ہے۔ گرفتار ملزم رامو کاکا کے مطابق چونکہ ملازمت ایم کیو ایم کے ذریعے ملی لہٰذا گھر بیٹھے تنخواہ لیتے ہیں جن میں دیگر ساتھی بھی شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ایم کیو ایم لندن کی سیاسی سرگرمیاں اگرچہ معطل ہیں تاہم عسکری ونگ تاحال سرگرم عمل ہے جس کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنا ہوں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published.