موٹرئیکل سواروں کیخلاف ٹریفک پولیس کا”کریک ڈائون“

کراچی جدت ویب ڈیسک ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ایک ہفتہ کی مہم کے پہلے روز پانچ ہزار سے زائد لوگوں کا چالان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں شہر میں بڑھتے ہوئے حادثات میں موٹر سائیکل سواروں کی ہلاکت کے باعث ان کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا تھا جس کے پہلے روز کراچی ٹریفک پولیس شہریوں پر ٹوٹ پڑی جس کے نتیجے میں پانچ ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں کو چالان کرنے ان سے مجموعی طور پر سارھے سات لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ جس پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد جو کہ پہلے ہی ٹریفک پولیس سے شدید نالاں نظر آتی ہے مزید پریشانی کا شکار ہوگئی اکثر موٹر سائیکل سواروں کا خیال ہے کہ انہیں بے جا تنگ کیا جارہا ہے جبکہ بعض نے یہاں تک بھی کہا کہ 100پچاس لیکر چھوڑ بھی دیا جاتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.