نشے کی حالت میں فائرنگ کرتے نوجوان،ویڈیو وائرل

جدت ویب ڈیسک:گزشتہ دنوں شارع فیصل ایک نوجوان نشے کی حالت میں ہوائی فائرنگ کرتا اور اداروں کو چیلنج کرتا ہوا نظر آیا جس کی ویڈیو بڑی تیزی سے وائرل ہوئی اور پولیس نے اسے گرفتار بھی کیا تاہم گزشتہ رات تین تلوار کے قریب کسی مقام سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں چند نوجوان کسی بلڈنگ کی چھت پر شراب پی کر فائرنگ ہوائی فائرنگ کررہے ہیں ۔ چار منٹ کی اس ویڈیو میں کئی رائونڈ فائر کئے گئے اور ساتھ ہی نشہ آور اشیاء بھی دکھائی گئی ہیں تاہم ان کے خلاف اب تک کی اطلاعات کے مطابق کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ایسے عوامل کی بیخ کنی کیلئے فوری طور پر ایکشن لینے کی ضرورت ہے تاکہ یہ ٹرینڈ عام نہ ہو۔

https://www.facebook.com/DAILYJIDDATDOTCOM/videos/1615981288487937/

Leave a Reply

Your email address will not be published.