سندھ پولیس نے ہار مان لی، جانیے

کراچی جدت ویب ڈیسک :ہم ہار گئے سندھ پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ تمام تر وسائل استعمال کرنے کے باوجود چھرا مار تک نہیں پہنچ سکے تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں گلستان جوہر سے گرفتار ہونے والے مبینہ چھرا مار ملزم کے کیس کی سماعت ہوئی، دورانِ سماعت پولیس حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تمام تر وسائل خرچ کرنے کے باوجود چھرا مار شخص کو گرفتار نہ کرسکے۔قبل ازیں پولیس حکام نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ ‘بس ملزم کے قریب پہنچ چکے ہیں اور اس ضمن میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس سے بہت اہم انکشافات ہونے کی توقع ہےتفتشی افسر نے عدالت میں مبینہ ملزم سے تفتیش کے 5 چالان پیش کیے جس میں اُسے کلیئر قرار دیا گیا، پولیس حکام کے مطابق ملزم شہزاد سے 20 روز تک تفتیش کی گئی مگر کوئی سراغ نہ ملا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.