لیاقت آباد میں پولیس مقابلہ ڈکیت گروپ سے اسلحہ اور رینجرز کی وردیاں برآمد

جدت ویب ڈیسک:لیاقت آباد پولیس نے مقابلہ کے بعد بدنام زمانہ ڈکیت گروپ کے دوکارنددوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور رینجرز کی وردیاں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں لیاقت آباد پولیس نے مقابلے کے دوران بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کاشف زخمی ہوگیاجبکہ اس کے ساتھی فیضان بادشاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں جبکہ ان سے چھ چھینے گئے موبائل فون،دو پستول اور چھینی گئی موٹر سائیکل سمیت رینجرز کی وردیاں بھی برآمد کرلی گئیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.